| Bidat, Bidat Ki Aqsam, Quran-o-Hadees wa Mukhalifeen Sey Saboot |
|
|
| Urdu - Ahle Sunnat | |
| Written by کلک رضا | |
| Friday, 08 August 2008 12:26 | |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم
![]() اب اسلام میں اچھا کام شروع کرنے پر ثواب کی بشارت والی حدیث
اب مخالفین کے گھر سے ثبوت۔ یہ تصویر فتویٰ دارالافتاء دیوبند کی ویب سائیٹ سے لی گئی ہے۔
![]()
بدعت کی تعریف اور اس کی اقسام
![]() اسلام میں تیسری عید کیا بدعت ہے؟ آنکھ والا تیرے جلووں کا نظارہ دیکھے دیدہ ء کور کو کیا آئے نظر کیا دیکھے قرآن کی تائید : عیسٰی ابن مریم نے عرض کی : اے اللہ ! اے رب ہمارے ہم پر آسمان سے ایک خوان اتار ۔ کہ وہ دن ہمارے لئے عید ہوجائے اگلوں او ر پچھلوں کی ۔ (پارہ 7 آیت 114 سورہ المائدہ ) سبحان اللہ !! جب مائدہ اور من و سلویٰ جیسی نعمت کا دن عید کا دن قرار پایا ۔ تو سب سے بڑی نعمت یوم عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عید ہونے میں کیا شک رہا ؟ محدثین کا بیان : امام احمد بن محمد قسطلانی علامہ محمد بن عبد الباقی زرقانی اور شیخ محقق علامہ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے یہ دعائیہ بیان نقل فرمایا : فرحم اللہ امراءاتخذ لیالی شھر مولدہ المبارک اعیادہ ۔ اللہ اس شخص پر رحم فرمائے ، جو اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ماہ میلاد کی راتوں کو عیدوں کی طرح منائے ۔ (زرقانی شرح المواہب جلد اول صفحہ 139 ۔ ماثبت من السنۃ صفحہ 60 ) دیکھئے ایسے جلیل القدر محدثین نے نہ صرف ایک دن بلکہ ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سب راتوں کو عید قرار دیا ہے اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ منانے والوں کے لئے دعائے رحمت بھی فرمائی ہے ، جس دن کی برکت سے ربیع الاول کی راتیں بھی عیدیں قرار پائیں ۔ 12 ربیع الاول کا وہ خاص دن کیونکر عید قرار نہ پائے گا ؟ بلکہ امام دادودی علیہ الرحمۃ نے فرمایا کہ مکہ مکرمہ میں آپ کی ولادت کی جگہ مسجد حرام کے بعد سب سے افضل ہے اور اہل مکہ عیدین سے بڑھ کر وہاں محافل میلاد کا انعقاد کرتے تھے ، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس مبارک جگہ محفل میلاد میں حاضری اور مشاہدہ ءانوار کا ذکر فرمایا ۔ ( جواہر البحار جلد سوم صفحہ 1154 فیوض الحرمین صفحہ 27 ) مفسرین کا اعلان : ۔ امام ابن حجر مکی علیہ الرحمۃ نے امام فخر الدین رازی ( صاحب تفسیر کبیر) نے نقل فرمایا کہ جس شخص نے میلاد شریف کا انعقاد کیا اگرچہ عدم گنجائش کے باعث صرف نمک یا گندم یا ایسی ہی کسی چیز سے زیادہ تبرک کا اہتمام نہ کرسکا ۔ برکت ِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا شخص نہ محتاج ہوگا نہ اس کا ہاتھ خالی رہے گا ۔ (النعمۃ الکبرٰی صفحہ 9 ) مفسر قرآن علامہ اسماعیل حقی نے امام سیوطی امام سبکی ، امام بن حجر عسقلانی ، امام ابن حجر ، امام سخاوی ، علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہم جیسے اکابر علمائے امت سے میلاد شریف کی اہمیت نقل فرمائی اور لکھا ہے کہ میلاد شریف کا انعقاد آپ کی تعظیم کے لئے ہے ،اور اہل اسلام ہر جگہ ہمیشہ میلاد شریف کا اہتمام کرتے ہیں ۔ ( تفسیر روح البیان جلد 9 صفحہ 56 )۔ تمام زندہ مردہ وہابیوں سے گزارش ہے کہ ان تمام حوالہ جات کو غلط ثابت کیا جائے یا سب پر بدعتی کا فتویٰ دیا جائے۔ جب قرآن میں دو عیدوں کے علاوہ نعمت اُترنے کے دن کو عید کہا جا رہا ہے۔ حدیث میں یوم آدم علیہ السلام جمعہ کو عید کہا جا رہا ہے، صحابی کے قول میں یوم جمعہ و عرفہ کو عید کہا جا رہا ہے، محدثین و مفسرین نے عید میلاد کو ہی یوم عید کہا۔ پھر یہاں ان کا فتویٰ حرکت میں کیوں نہیں آتا؟
|
|
| Last Updated on Wednesday, 13 August 2008 17:38 |
| Home |
| Urdu Section |
| English Section |
| Books |
| Ja-AlHaq Tube |