Ja-AlHaq.com

  • Decrease font size
  • Default font size
  • Increase font size
Alahazrat Key Ilm Per Aetaraz Ka Jawab Print E-mail
( 5 - user rating )
Urdu - Aetarazat Jawabat
Written by کلک رضا   
Monday, 07 July 2008 20:03

اعتراض


ایک وہابی سائٹ پر امام احمد رضا قادری علیہ الرحمہ پر ایک یہ اعتراض کیا گیا کہ مولانا احمد رضا خاں کو ساڑھے تین سال کی عمر میں وہ پتہ تھا جو لوگوں کو 14، 15 سال کی عمر میں پتہ چلتا ہے اور کیسے گندے الفاظ اُس کو آتے تھے، آگے حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ کے بچپن کا ایک واقعہ لکھا جو جواب میں آرہا ہے۔
 

جواب


اصل واقعہ یہ ہے کہ :
جناب سید ایوب علی رضوی فرماتے ہیں کہ حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی عمر شریف تقریباً 5۔6 سال ہوگی اس وقت صرف ایک بڑا کُرتا پہنے ہوئے باہر تشریف لائے کہ سامنے سے چند طوائف زنان بازاری گزریں ، آپ نے فوراً کرتے کا اگلادامن دونوں ہاتھوں سے اُٹھا کر چہرہ مبارک کو چھپا لیا یہ کیفیت دیکھ کر ایک طوائف بولی واہ صاحب منہ تو چھپالیا اور ستر کھول دیا آپ نے برجستہ اُس کو جواب دیا جب نظر بہکتی ہے تب دل بہکتا ہے ، جب دل بہکتا ہے تو ستر بہکتا ہے یہ جواب سن کر وہ سکتہ کے عالم میں ہوگئی۔
(حیات اعلی حضرت ، جلد اوّل ، مطبوعہ کراچی، ص23)۔

امام احمد رضا علیہ الرحمہ کا یہ جواب خرق عادت ہے، ورنہ اتنی چھوٹی عمر میں ایسا دانائی والا جواب دینا محال ہے، امام احمد رضا علیہ الرحمہ کی کیفیت پر سب سے پہلے اعتراض فاحشہ عورتوں نے کیا اور امام احمد رضا علیہ الرحمہ نے خرق عادت کے طور پر دانائی والا جواب دیا، اب جو بھی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ کے اس جواب پر اعتراض کرتا ہے وہ فاحشہ عورتوں کی نمائندگی کرتا ہے اور جو اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ پر اس اعتراض کا جواب دیتا ہے وہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی نمائندگی کرتا ہے ، یہ اپنی اپنی قسمت ہے۔
Last Updated on Monday, 07 July 2008 20:11